أسعار العملات

دولار / شيكل 3.29
دينار / شيكل 4.64
جنيه مصري / شيكل 0.21
ريال سعودي / شيكل 0.88
يورو / شيكل 3.92
حالة الطقس

القدس / فلسطين

الثلاثاء 20.24 C

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نتیجہ 2023

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نتیجہ 2023

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نتیجہ 2023

طباعة تكبير الخط تصغير الخط

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نتیجہ 2023، وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1444 ھ مطابق 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے 4/رمضان المبارک 1444 ھ مطابق 26 مارچ 2023ء بروز اتوار جامعہ دارالعلوم کراچی میں کیا۔

میڈیا سینٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر 519326 طلبہ وطالبات کا داخلہ موصول ہوا، جن میں سے 500116 نے شرکت کی۔ 410909 پاس ہوئے اور 89207 نا کام ہوئے ۔ کامیابی کا تناسب 82.2 فیصد رہا۔ درجہ کتب کے طلبہ وطالبات کی تعداد 421208 تھی جس میں سے 407492 نے شرکت کی ، ان شرکاء میں سے 323951 کامیاب اور 83541 ناکام ہوئے ۔

درجہ حفظ کے طلبہ وطالبات کی تعداد 98118 تھی، جس میں سے 92624 نے شرکت کی ، ان شرکاء میں 86958 کامیاب اور 5666 ناکام ہوئے۔ درجات کتب میں ملکی سطح پر اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم ( ایم اے پارٹ 2 ) میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد اسامہ فاروق نے ملکی سطح پر اول ،جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد بلال نے دوم جبکہ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد ارشاد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

عالمیہ سال اول ( ایم اے پارٹ 1 ) میں جامعہ بیت السلام چکوال کے عمار معیز نے اول،جامعہ عثمانیہ پشاور کے محمد عثمان نے دوم جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد سفیان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔عالیہ سال دوم ( بی اے پارٹ 2) میں جامعہ فاروقیہ کے محمد سلیمان نے اول، جامعہ دار العلوم کراچی کے سمیع الحق نے دوم اور مدرسہ علوم شرعیہ نانچی بازار بنوں کے حذیفہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

عالیہ سال اول (بی اے پارٹ 1 ) میں مدرسہ عبداللہ بن مسعود اپر دیر کے ابدال نے اول، جامعہ خیر المدارس ملتان کے محمد اسعد نے دوم جبکہ جامعہ دار العلوم کراچی کے عبدالرؤف نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویہ خاصہ (ایف اے ) میں جامعہ بیت السلام چکوال کے حسان خان نے اول،معاذ عبد اللہ نے دوم اور یاسر محمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ ثانویه عامه (میٹرک) میں الجامعۃ الاسلامیہ بابوزئی مردان کے محمد حمزہ اور جامعہ بیت السلام چکوال کے ابو امامہ نعیم اللہ، مرتضی رفیق، سید حامد حسین شاہ ،جعفر خان محمد عمر ریاض، اسد اللہ محمد حسن حبیب اور جامعۃ العلوم الاسلامیہ سوہان اسلام آباد کے محد لقمان نے اول،جامعۃ الزیتون نیلے پیرا ایبٹ آباد کے نور نواب ، جامعہ بیت السلام کراچی کے ساجد اللہ اور جامعہ بیت السلام چکوال کے محمد نے دوم جبکہ مدرسہ معارف القرآن لونڈ خوڑ مردان کے محمد طلحہ، جامعہ بیت السلام چکوال کے حافظ حسن احمد ،خزیمہ احمد اور دارالعلوم زکر یا شالدہ کوئٹہ کے خبیب الرحمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ متوسطہ (مڈل) میں جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم فیض آباد پشین کے صدیق اللہ نے اول، مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے عبد القدیر نے دوم جبکہ مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے سیف الرحمان نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔دراسات دینیہ سال دوم میں دارالعلوم اسلامیہ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سراج الحق نے اول، دار العلوم اسلامیہ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سہیل نے دوم اور مدرسہ اسلامیہ سعیدیہ ککہ خیل لکی مروت کے محمد جان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ معہد الفقیر الاسلامی جھنگ کے محمد بلال نے اول، مدرسہ میر گلشن اقبال کراچی کے عمر مفتی نے دوم اور عیدگاہ مدرسہ ابوہریرہ قصبہ اڈہ گورمانی مظفر گڑھ کے توفیق احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔تجوید للعلماء میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے کلیم اللہ نے اول، جامعہ مظاہر العلوم آراے بازار لاہور کے حفیظ الرحمان نے دوم اور مدرسہ الشیخ یحی المدنی بہادر آباد کراچی کے احسان اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للحفاظ میں مدرسہ معارف القرآن لونڈ خوڑ مردان کے امیر حمزہ نے اول، جامعہ رحیمیہ تعلیم القرآن کوٹ سلطان لیہ کے محمد اطہر،مدرسہ عبد اللہ بن مسعود پنیاں ہری پور کے سیف الاسلام اور مدرسہ فاروقیہ مٹہ سوات کے کلیم اللہ نے دوم جبکہ مدرسہ مظاہر العلوم کرک کے محمد افنان تابش علی خٹک نے سوم پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح طالبات میں سے درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ خدیجہ الکبری محمدعلی سوسائٹی کراچی کی سمیہ کوثر نے ملکی سطح پر اول ، جامعہ دارالتقوی لاہور کی ایمن نے دوم اور جامعہ عثمانیہ پشاور کی ماریہ محمود نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ عالمیہ سال اول میں مدرسہ دار البشائر للبنات وهنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی ناعمہ نے اول ، جامعہ عثمانیہ پشاور کی حناء نے دوم اور جامعہ خدیجۃ الکبری محمدعلی سوسائٹی کراچی رملہ سلمان نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ درجہ عالیہ دوم بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑو گیٹ پشاور کی صدف نور نے اول ، مرکز فهم الدین ڈیفنس کراچی کی حسنیٰ نے دوم جبکہ جامعہ قادریہ بھکر کی سائرہ قسم اور جامعہ بناء العلوم رائیونڈ لاہور کی فاطمہ داؤد نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

درجہ عالیہ سال اول بنات میں مدرسہ ام کلثوم للبنات پار ہوتی مردان کی سلمی نے اول ، جامعہ خنساء للبنات شریف آباد کراچی کی ہانی ناصر نے دوم جبکہ جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی تمرین سجاد اور شائستہ طارق نے سوم پوزیشن حاصل کی۔درجہ خاصہ سال دوم بنات میں جامعہ دارالتقوی لاہور کی عافیہ شعیب نے ملکی سطح پر اول ، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثناء جان اور جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات سنت نگر لاہور کی انوشہ نے دوم جبکہ جامعہ رحیمیہ حسینیہ کلورکوٹ بھکر کی عائشہ راؤ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

درجہ خاصہ اول بنات میں جامعہ عثانیہ پشاور کی عزہ منصور اور جامعہ بناء العلم رائیونڈ لاہور کی زینب نصیر نے اول ، جامعہ عمر بن خطاب لورہ چوک ہری پور کی نمرہ فیاض ، معہد الشیخ زکریا دہلی کالونی کراچی کی لائبہ اور جامعہ سیدہ میمونہ للبنات کلابٹ صوابی کی منیبہ گل نے دوم جبکہ جامعہ ماریہ قبطیة البنات ڈھوک سیداں راولپنڈی کی عاصمہ رانا، جامعہ دارالمحصنات للبنات ٹیٹارہ نوشہرہ کی ادبیہ اور ملائکہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ عمر بن خطاب للبنات لورہ چوک ہری پور کی عائشہ نے اول ، جامعہ اشرفہ سکھر کی عمارہ ثاقب اور جامعہ دار العلوم کراچی کی لائبہ جاوید نے دوم جبکہ جامعہ ام شریک للبنات نارتھ ناظم آباد کراچی کی نمرا نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ حمیدیہ ناصریہ للبنات وحدت کالونی گوجرانوالہ کی حافظہ بریرہ نے اول ، جامعہ بناء العلوم رائیونڈ لاہور کی عاتکہ اور جامعہ سیدہ حفصہ للبنات ڈھوڈیال مانسہرہ کی سمعیہ بی بی نے دوم اور جامعہ حفصہ للبنات گلشن کالونی ہنگو کی حلیمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تجوید للعالمات میں جامعہ فاطمتہ الزہراء للبنات میکی ڈھوک اٹک کی مریم بی بی نے اول ، مدرسہ عربیہ مریم للبنات تخت بھائی مردان کی عائشہ ابراہیم میاں نے دوم جبکہ جامعہ ام حبیبہ للبنات گل پسند کورونہ چارسدہ کی حبیبہ گل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ تجوید للحافظات میں جامعہ فاطمتہ الزہراء للبنات میکی ڈھوک اٹک کی مریم بی بی نے اول ، مدرسہ عربیہ مریم للبنات تخت بھائی مردان کی عائشہ ابراہیم میاں نے دوم اور جامعہ ام حبیبہ للبنات گل پسند کورونہ چارسدہ کی حبیبہ گل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

صدر اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس نے نتائج کو شاندار قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خاص طور پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کا رکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پروقار انعقاد اور انتہائی محنت و جانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نتیجہ 2023

 

يستطيع الآن جميع الطلاب بمدارس باكستان الاستعلام عن نتائج مدارس وفاق العربية بطريقة إلكترونية بسيطة عن طريق إتباع الخطوات التالية:

  • الدخول إلى الموقع الخاص مدارس وفاق العربية في باكستان.
  • قم بتحديد جنس الطالب أو الطالبة.
  • اختيار نوع نتيجة الاختبار من بين سالانه أو ضمني.
  • قم بتحديد المرحلة الدراسية التي يدرس فيها الطالب.
  • قم بكتابة الرقم الخاص بالطالب.
  • قم بالضغط على اختيار استعلام وسوف تظهر لك النتائج مباشرة.

وفاق المدارس العربیہ پاکستان نتیجہ 2023

اقرأ أيضا